ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

0
38

ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سکھ کا سانس ملا ہے، آئی ٹی ایف سی 2021 میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا

بگڑتی ہوئی ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر اور دوبتے کو تنکے کا سہارا کے مترادف ، پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل اور ایل این جی ملے گی، پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ٹی ایف سی 2021ء میں پاکستان کو طے پانے والے معاہدے کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا۔ ادھار پٹرول کی سہولت پی ایس او اور پارکو کو ملے گی۔ ادھار ایل این جی کی سہولت پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی.

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل میں بندش کے معاملے پر ملکی معیشت مشکلات بڑھی تھیں.

Leave a reply