ملکی معاشی صورتحال؛ غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 73 فیصد پر پہنچ گئی

0
34

ملکی معاشی صورتحال؛ غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 73 فیصد پر پہنچ گئی

ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق ملکی معاشی صورتحال سے غیر مطمئن پاکستانیوں کی شرح 4 فیصد اضافے کے بعد شرح 73 فیصد پر پہنچ گئی۔

12 فیصد نے معاشی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم سروے میں مستقبل میں معیشت میں بہتری سے مایوس پاکستانیوں کی شرح بڑھی اور 48 فیصد نے اگلے 6 ماہ میں معاشی صورتحال مزید خراب ہونے کے خوف کا اظہار کیا۔ البتہ 24 فیصد افراد معیشت میں بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ معیشت دن بدن ڈوبتی جارہی ہے اور اس بارے میں حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے حالانکہ ان کو چاہئے کہ معیشت کو بہتر بنائیں کیونکہ نوجوان اب مایوس ہورہے ہیں لہذا حکومت کو چاہئے ان نوجوانوں کو تسلی دیں تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو.

Leave a reply