ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے عوام کیا کرے؟ گورنر خیبر پختونخواہ بول پڑے

0
20

ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے عوام کیا کرے؟ گورنر خیبر پختونخواہ بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بحیثیت مجموعی قومی استحکام، سلامتی اورخوشحالی یقینی بنانے کیلئے اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کریں۔

یہ بات انہوں نے یوم قائد کے موقع پراپنے ایک تہنیتی پیغام میں کی ہے ۔گورنر نے کہا کہ 25 دسمبر ہر پاکستانی کی زندگی میں ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ 25 دسمبر بابائے قوم محمد علی جناح کی یوم پیدائش ہے۔  بابائے قوم کے سنہری اصول اتحاد و ایمان اور نظم وضبط برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو حصول آزادی کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بنیادی محرک ثابت ہوئے اور اب انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ہمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنرخیبر پختونخواہ نے مزید کہا کہ یقیناً اپنی مختصر سی تاریخ کے دوران بھی ہم نے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، البتٰہ تحریک آزادی کے ہیروز کی توقعات کے مطابق اپنے مقام کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

گورنر خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قومی استحکام، سلامتی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے اپنی صفوں میں غیرمتزلزل اتفاق واتحاد کو اور زیادہ مفید اور نتیجہ خیز بنانا ہوگا، یہی بابائے قوم کو بھر پور خراج عقیدت بھی ہے۔

Leave a reply