ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، کور کمانڈر کانفرنس
باغی ٹی وی رپورٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران جیو سٹرٹیجک، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال سمیت ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
CCC. Geo strat, regional & national security envmt reviewed. IS, situation along bdrs, LOC and IOJ&K discussed. Forum reviewed evolving security situation in the Middle East with reference to US-Iran stand off and it’s implications on regional peace and stability.(1/2). pic.twitter.com/kwRERDCOxQ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 14, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک افغان بارڈر کے قریب داعش کی موجودگی کے حوالے سے بھی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے امریکا ایران تنازعہ اور اسکے خطے پر منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔
Statements of Indian mil ldrship against Pak are irresponsible rhetoric with implications on regional peace and stability.
“We shall cont to play our resp & positive role for regional peace without compromising national security & def of motherland at whatever cost”, COAS.(2/2). pic.twitter.com/w2qMbZxiPi— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 14, 2020
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی آرمی چیف سمیت انڈین قیادت کے غیر ذمہ دارانہ دھمکیوں سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔ ہر قیمت پر اپنا ملک کا دفاع کرینگے۔