ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان

ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد قطر سے طالبان رہنماوں کی افغانستان آمد کا سلسلہ جاری ہے امارت اسلامی افغانستان کے سیاسی دفتر کے سربراہ محترم ملا عبدالغنی برادر قندھار پہنچے تھے جہاں سے وہ آج کابل پہنچے ہیں، طالبان کے اہم رہنما ملا خیر اللہ خواہ بھی انکے ہمراہ تھے ،کابل پہنچنے پر طالبان نے اپنے رہنماؤں کا بھر پور استقبال کیا دوسری جانب خلیل الرحمٰن حقانی ، جو طالبان کے ایک اہم رکن اور حقانی نیٹ ورک کے رہنما ہیں ، نے حزب اسلامی کے رہنما انجینئر گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے جس میں اگلی حکومت کی تشکیل ، ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قطر دفتر کے رکن اور خلیل الرحمان حقانی کے بھائی انس حقانی نے بھی گزشتہ روز حزب اسلامی کے رہنما سے ملاقات کی تھی قبل ازیں پاکستان میں طالبان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا تھا کہ افغان نیشنل آرمی کو دوبارہ منظم کیا جا رہا ہے اور واپس بلایا جا رہا ہے۔ طالبان نے جنگ بند کر دی ہے … ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے، ملا عبدالسلام ضعیف نے بھی کیا بڑا اعلان پڑھنا جاری رکھیں