شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو سرزنش

0
20
شہریوں-سے-بدتمیزی-کی-شکایات-عبوری-وزیر-دفاع-ملا-محمد-یعقوب-کی-جنگجو-طالبان-کو-سرزنش #Baaghi

طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے طالبان جنگجوؤں اور کمانڈرز کی شہریوں سے بدتمیزی پر سرزنش کی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر کہا کہ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔

بڑی پیشرفت،افغان طالبان نے شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیاملا یعقوب نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے۔

ملا یعقوب نے طالبان جنگجوؤں کے مختلف وزارتوں میں تصویریں لینے اور ویڈیو بنانے پر بھی اعتراض کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ قابل اعتراض فعل ہے کیونکہ لوگ اپنا موبائل فون نکال کر اہم اور حساس وزارتوں میں بغیر کسی وجہ کے تصاویر لے رہے ہیں یوں گھومنا اور ویڈیوز بنانا دنیا اور آخرت میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ،اس واقعے سے بہت رنجیدہ ہیں…

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل کے کچھ شہریوں نے سڑک پر چلتے پھرتے طالبان جنگجوؤں کے ہاتھوں ناروا سلوک کی شکایت کی تھی تاہم ملا یعقوب کے آڈیو پیغام میں یہ واضح نہیں کہ وہ کن واقعات پر طالبان جنگجوؤں کو تنبیہہ کررہے ہیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

Leave a reply