ملیگا تاؤنی سوپ بنانے کی ترکیب

0
31

ملیگا تاؤنی سوپ

وقت :50سے60منٹ

پانچ سے چھ کپ کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار

بغیر ہڈی کے چکن (ابلا اور ریشے کئے ہوئے) 100گرام
چکن کی یخنی 6کپ
مکھن(بغیر نمک) 3کھا نے کے چمچ
پیا ز (موٹا کوٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
ادرک لہسن(باریک کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
دال مسور (دھلی اور بھگوئی ہوئی) 1کپ
ٹماٹر (کٹے ہوئے) 2چمچ
سیب (پتلی کاشیں) 1چھوٹا
کالی مرچ (ثابت) 6سے 7 دانے
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ (پسی ہوئی) 1چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چمچ
کالی مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچ
ناریل کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
لونگ 2سے 3دانے
چھوٹی الائچی 3سے 4دانے
تیزپات 1درمیانہ
سفید آٹا آدھا کپ
کریم آدھا کپ
لیموں کارس 2سے 3 کھانے کے چمچ
سجاوٹ کے لئے :
سفید ڈبل روٹی کا فرائی ٹکڑے 1کپ
گاڑھی کریم 1کپ
ابلے چاول ½ کپ

پکانے کا طریقہ:
ایک بڑے ساس پین میں مکھن، پیاز، کترا ہواادرک ورلہسن اور دال مسور ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ تک درمیانی آنچ پر رکھ دیں۔اس میں ٹماٹر، سیب، ثابت کالی مرچ، زیرہ، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ناریل کا پاؤڈر، لونگ، چھوٹی الائچی اور تیزپات شامل کردیں۔ آٹھ سے دس منٹ تک اسے مزید پکائیں۔ آٹا شامل کرکے چند منٹ کے لئے ہلائیں۔ اب اس میں چکن کی یخنی شامل کردیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک مسورکی دال گل نہ جائے۔ اب اسے چولہے سے اتار کر اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ وہ ملائم شکل اختیار کرلے۔ اب اسے علیحدہ برتن میں 20سے30منٹ تک گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ چولہاہلکا کردیں اور چکن کے ریشے، نمک، کالی مرچ، کریم اور لیموں کا رس شامل کردیں۔ سوپ میں ڈبل روٹی کے فرائی ٹکڑے سجا کر اوپر کریم اور ابلے ہوئے چاول ڈال کر سجائیں اور گرما گرم پیش کریں۔ آپ چکن کے بغیر سبزی کا سوپ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس میں سبزیوں کی یخنی یا پانی شامل کرسکتے ہیں۔

Leave a reply