ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

0
36

ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو پھر ہم سب غدار ہیں

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس سیلیکٹڈ حکومت کو جتنی دیر کا ریمانڈ چاہیے ان کو دیا جائے، لیکن پاکستان جن مسائل سے دو چار ہے ان کی نشان دہی کرتا رہوں گا۔ اگر ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں۔ اگر اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کی نشاندہی نہ کریں تو حلف کی خلاف ورزی ہے،اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کودہرایا جا رہا ہے،اداروں میں بیٹھے چند لوگوں پر تنقید کرنا اگر غداری ہے تو22 کروڑ عوام کیا ہیں؟مجھے بتائیں ،کہاں پہاڑوں پر چڑھنے کی بات کردی ؟ کیا فاطمہ جناح،ذوالفقار بھٹو،نوازشریف،مریم ، عاصمہ جہانگیر کوغدار نہیں کہا گیا؟

پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹاؤن کچہری کے احاطے میں موجود تھی،کہچری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت آئے ہوئے تھے جنہوں نے جاوید لطیف کے حق میں نعرے لگائے

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ، مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

Leave a reply