قومی اسمبلی اجلاس فاتحہ کے بعد ملتوی،شہباز کو بولنے کی اجازت نہ ملی

0
165

قومی اسمبلی اجلاس فاتحہ کے بعد ملتوی،شہباز کو بولنے کی اجازت نہ ملی
قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے

آصف زرداری، شہباز شریف، بلاول سمیت اپوزیشن کے اراکین اجلاس میں پہنچ چکے ہیں ،ایوان میں وفات پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،وفات پاجانے والے سابق صدر رفیق تارڑ کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی،وفات پا جانے والے سابق اراکین قومی اسمبلی کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی، اپوزیشن کےایک سوانسٹھ ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں،وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن نعت خوانی قومی ترانے اور متعدد وفات پانے والوں کی فاتحہ خوانی کے بعد 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ،عدم اعتماد کی کاروائی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مارچ پیر شام چار بجے تک ملتوی کیا گیا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ قومی اسمبلی کی روایت ہے کہ کوئی معزز ایم این اے وفات پاتا ہے تو پہلے دن ایوان میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی موجودہ قومی اسمبلی میں اس سے قبل 5بار اجلاس ملتوی کیا جا چکا ہے ،اسپیکر نے سیشن کے لیے پینل آف چیئر کے ارکان کا اعلان کر دیا پینل آف چیئر کے ارکان اسپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی کارروائی چلائیں گے

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے 159 اراکین نے شرکت کی، اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے 84 اراکین،پیپلز پارٹی کے 56 میں سے 55 اراکین،ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 اراکین،اے این پی کے ایک رکن،بی این پی کے چار اراکین،آزاد دو میں سے ایک رکن نے شرکت کی، تین اراکین اپوزیشن کے اجلاس میں نہیں آ سکے، اپوزیشن اتحاد کے اراکین کی تعداد 162 ہے، اور عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 172 اراکین درکار ہیں،

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسپیکر اگر جمہوری کام کر یں تو اس پر بات ہوسکتی ہے ساڑھے 3 سال سے حکمرانوں کا جو رویہ رہا ہے اسی پر چل رہے ہیں

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلا س سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی

پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اختر مینگل سمیت حزب اختلاف کے تمام اراکین اسمبلی شریک تھے، اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اراکین پارلیمان کو اہم ہدایات دی گئیں، اس موقع پر شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول نے اراکین کو اہم ہدایات دیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر اجلاس ملتوی کیا گیا تو پھر پور احتجاج کیا جائے گا،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے آج اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کریں گے

اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 152 ارکان نے شرکت کی اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے 161 کرسیاں لگائی گئی تھیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ سے اپوزیشن لابی میں ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی

اس موقع پر اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم میدان میں کودے ہیں ، انتظار کریں سب کچھ واضح ہوجائے گا اتحادیوں کی اپوزیشن کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،ہم نے لائحہ عمل بنایا ہے ، چاہتے ہیں اسمبلی کو آئین کے مطابق چلائیں ،

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت واضح طور پر ہار چکی ہے حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر کر سکتی ہے بھاگ نہیں سکتی اگر آئینی طریقے سے چلیں تو آج ہی حکومت کے جانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، ہمارے حکمران جماعت سے کئی زیادہ ہیں، ہمارے پاس سے 172 سے زیادہ اراکین ہیں،اسپیکر کے کردار کو متنازع کر کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے،

قادر خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی سخت ہونی چاہیے مگراپنے لوگ بھی سنبھالیں حکومت کے پاس 28 تاریخ تک کا وقت ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما آغٍا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے اس جلسے کرنے پراترآئی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے

اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، اراکین اسمبلی کی گاڑیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کوئی رکن اپنی گاڑی میں نہیں آئے گا شٹل سروس چلائے جائے گی قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کےلیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ریڈزون کو سیل بھی کیا گیا ہے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہائوس پہنچایا جائے گا اراکین پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابند ہونگے پارلیمنٹ میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی اپنے سٹاف تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب ریڈ زون میں داخلے اورباہرنکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے، سریناچوک ،نادرا چوک، ایکسپریس چوک بند ہیں۔

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

Leave a reply