شجاع آباد:زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی
ملتان (باغی ٹی وی رپورٹ) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ زائرین کی بس شیر شاہ ٹول پلازہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایران سے کوہاٹ جانے والی زائرین کی بس براستہ صادق آباد شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے نشتر ٹو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں موجود افراد ایران میں زیارات کے بعد واپس آ رہے تھے۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔