ملتان ائیر پورٹ پرایف آئی اے کے دفتر میں آگ لگ گئی

ملتان ائیرپورٹ پر واقع وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دفتر میں آگ لگ گئی۔

باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ حکام کےمطابق ایف آئی اےکے دفتر میں آگ لگی تھی جسے سول ایوی ایشن کے عملےکی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بجھالیا گیا۔

بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانےکے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے آگ لگنےکی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔

قبل ازیں کراچی لیاری میرا ناکہ فائر اسٹیشن کے قریب گھر میں آگ لگ گئی،5افراد زخمی ہو گئے تھےریسکیوذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔

Comments are closed.