ملتان:افسوسناک واقعہ 1122 کی سستی ،وزیر اعلیٰ‌برہم

0
33

لاہور:وزیراعلیٰ ملتان میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں ایمبولینس کی آمد میں تاخیر پر برہم ڈی جی ریسکیو1122 کو فوری ملتان پہنچنے کی ہدایت، انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے.ملتان میں‌ہونے والے اس افسوسناک واقعہ میں غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے ایمبولینس کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال نہ پہنچانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ریسکیو 1122 سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ریسکیو میں تاخیر کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر ملتان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی جی ریسکیو 1122 معاملے کی خود انکوائری کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ افسوسناک واقعہ کے حوالے سے ریسکیو میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنا چاہیئے تھا۔ انہو ں نے کہا کہ ریسکیو میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔
٭٭٭٭

Leave a reply