ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

0
88

ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کےنشتر اسپتال کے مزید 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

نشتراسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہو گئی،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کو نشتراسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،نشتراسپتال میں 5پیرا میڈیکس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے،یہ تمام ڈاکٹر وہ ہیں جو آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اب انہیں بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے

ملتان کے نشتر اسپتال میں طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نشتر ہسپتال ملتان میں بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں –

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے-انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر اوردیگر عملہ فرنٹ لائن پر ہیں اور ان کی حفاطت سب سے پہلے مقدم ہے-ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور ضروری سامان کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی

Leave a reply