fbpx

ملتان کے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی

ملتان کے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی،

لاکھوں روپے اور قیمتی طلائی زیور و دیگر سامان پولیس کے ذریعے سواریوں کو واپس کردیئے۔
شریف پورہ ملتان سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی۔ لاکھوں روپے کی ہاتھ آئی رقم اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ایمانداری سے سواری کو واپس کر دیئے.

تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد ملتان سے تعلق رکھنے والے علی رضا اپنی فیملی کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوئے اور رکشے سے اترتے وقت اپنے سامان کا شاپر رکشے میں بھول گئے. معلوم ہونے پر رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے متعلقہ ڈی ایس پی ممتاز آباد حفیظ الرحمن سے رابطہ کیا۔

انہوں نے فیملی سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کیا اس پر علی رضا نامی مسافر نے تھانے آکر اپنی کھوئی ہوئی چیزیں وصول کر لیں جن ایک لاکھ چودہ ہزار کیش، سوا تولہ طلائی جھمکے، دو موبائل-فون اور عروسی جوڑے شامل تھے. اس معاملے کو خوش اسلوبی سے نبھانے پر اختر رسول ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو بھی سب نے سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.