ملتان:حکومت پنجاب کی طرف سے اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

0
34

ملتان:حکومت پنجاب کی طرف سے اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم ۔اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف اقلیتی برادری کے مستحقین میں مالی امداد کے چیک رضا ہال میں تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور پنجاب مہندر پال سنگھ، ترجمان حکومت پنجاب محترمہ سبین گل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،سب رجسٹرار کامران بخاری و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہندرپال سنگھ نے کہا کہوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرسمس، ہولی اور گرونانک جی کے جنم دن کے موقع پر اقلیتی برادری کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے یہ سپیشل فنڈز فراہم کیے ہیں،مہندر پال سنگھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اقلیتوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں

ممبرصوبائی اسمبلی سردار مہندرسنگھ نے کہاکہ ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اقلیتوں کی مالی امداد پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے کر دی ہے۔آئندہ بجٹ میں تاریخی پوپ چرچ کی بحالی کے لیے تین کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں

ترجمان حکو مت پنجاب سبین گل نے کہا کہ ۔کورونا وائرس کے باعث فنڈز بندش کے باوجود اقلیتوں کے لئے سپیشل فنڈز جاری کرائے گئے ہیں،اقلیتی برادری کے لوگ پہلے پاکستانی ہیں اور ان کو دیگر لوگوں کی طرح یکساں مساوی حقوق حاصل ہیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے کہا کہ وطن عزیز ہم سب کا ہے، اقلیتوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ریاست پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کرتی رہے گیتقریب میں اقلیتی برادری کے مستحقین میں دس ہزار روپے فی کس کے حساب سے 90 چیک تقسیم کئے گئے۔

Leave a reply