خاتون کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریے ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے شکنجے میں
خاتون کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریے ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے کے شکنجے میں
تفصیلات کے مطابق : شبانہ ناز کی جانب سے ایف آئی اے کو شکایت پیش کی گئی کہ عبدالحفیظ ولد عبدالحمید ساکن کہوٹہ راولپنڈی قابل اعتراض تصویروں کے ذریعے انہیں ہراساں کرتا ہے ۔ ایف آئی اے ، سی سی آر سی ، لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج نے ہیڈ کانسٹیبل اور مقبول احمد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،جو کہ سب انسپکٹر محترمہ عظمہ اسلم کی نگرانی میں کام کرنے والی تھی.
ٹیم نے ملزم سے کامیابی کے ساتھ تین موبائل فونز برآمد کیے اور متاثرہ خاتون کا قابل اعتراض مواد حاصل کر لیا
-مبینہ ڈیٹا کی وصولی اور خاطر خواہ ثبوتوں کے بعد ، ملزم عبدالحفیظ ولد عبدالحمید ساکن کہوٹہ راولپنڈی کو گرفتار کرلیا گیا اور موبائیل فون اور اس میں موجود ڈیٹا تحویل میں لےلیا۔دفعہ 20 ، 21 اور 24 کے تحت ایف آئی آر نمبر 130/2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش سب انسپکٹر عظمہ اسلم کو سونپی دی گئی ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے اور اسی کے مطابق پیشرفت کی جائے گی۔