قصور
تحصیل چونیاں کے تھانہ چھانگا مانگا میں ڈکیتی کے ملزم نے خود کو زخمی کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ چھانگا مانگا کی حوالات میں ڈکیتی کے ملزم صداقت علی نے شناخت پریڈ پر لیجانے کے وقت حوالات کی سلاخوں کو ٹکریں مار مار کر خود زخمی کر لیا
نیز ملزم نے چائے کے کپ کے ٹکڑوں سے اپنا پیٹ بھی شدید زخمی کیا جسے طبعی امداد کے بعد سپیشل لاک اپ میں بند کر دیا گیا
ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں نے نااہلی برتنے پر ایس ایچ او قربان نواز، محرر محمد جاوید اور سنتری خلیل احمد کو معطل کر دیا