15 پر کال، جانیوالی پولیس پارٹی پر ملزم کا ٹوکے سے وار،اہلکار زخمی

0
13
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 15 پر قاتلانہ حملے کی کال،پولیس کا فوری ایکشن، ملزم کو گرفتار کر لیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک فیملی کی طرف سے پکار-15 پر خنجر سے مسلح شخص کی جان سے مارنے اور قاتلانہ حملے کی کال پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے فوری ریسپانڈ کیا۔ پولیس ٹیم نے حکمت عملی سے مشتعل شخص کو پہلے فیملی سے الگ کیا اور گھر سے باہر لایا۔ ملزم باہر آ کر پولیس ٹیم اور اہل محلہ پر بھی حملہ آور ہوا پولیس ٹیم نے ملزم کو قابو کیا جس دوران ٹوکے کا واراے ایس آئی رشید کے سر پر لگا۔ جس سے وہ زخمی ہو گئے،ایس پی رورل نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی اور شاباش دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا ہر اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ انداز میں شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر تھانے کی حدود میں روزانہ واداتیں ہو رہی ہیں، شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں، عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ کیاکسی پولیس افسر کو احساس نہیں۔ کیا تھانہ کی پولیس صرف سرکاری گاڑیوں اور سرکاری کرسیوں کے مزے لینے آتی ہے۔آئی جی اسلام آباد کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں ۔کیا تھانے کی حدود میں رہنے والے لوگ کسی اور سے جرائم کنٹرول کرنے کی اپیل کریں گے۔علاقے کی عوام کس کے پاس جائیں کس کو بولیں کہ ہماری چوروں، ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے جان چھڑائی جائے۔

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

 اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

Leave a reply