ملزم کفایت اللہ کو ہرپیور جیل سے سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا

چند ماہ قبل جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ نے ایک نجی پروگرام میں ملک کی معزز سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط بیان بازی کرتے ہوئےسکیورٹی اداروں کو برُا بھلا کہا جس پرسکیورٹی اداروں کی عزت نفس مجروع ہونے پر مفتی کفایت اللہ کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر کے ملزم مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

جس اسی دوران عدالت نے مفتی کفایت اللہ کو ہرپیور جیل بھیج دیا گیا جس پر درج شدہ ایف آئی آر میں دہشتگردی کے دفعات 6/7 11F (3)(2) درج ہونے ہونے کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو ہری پور جیل سے گرفتار کرلیا۔جس سے گزشتہ روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جہاں دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے ملزم مفتی کفایت اللہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہے

Comments are closed.