لاہور،اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

0
89
asi nazeer

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا ہے

چوہنگ پولیس نے ملزم اشتہاری نوید عرف نیدو ولد محمد لطیف قوم رحمانی سکنہ سلطان کے گاوں کے گھر ریڈ کیا تو نوید عرف نیدو نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے اے ایس آئی نذیر زخمی ہو گیا زخمی کو شریف سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر اے ایس آئی جانبر نہ ہو سکا اورشہید ہو گیا ہے ملزم نوید عرف ندو موقع سے فرار ہو گیا ہے ،

تھانہ سندر کے علاقے میں اشتہاری ملزم کے فائرنگ سے اے ایس آئی محمد نذیر کی شہادت کا معاملہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی پنجاب نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے شہید اے ایس آئی محمد نذیر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اے ایس آئی نزیر نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید اے ایس آئی کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد نذیر کا تعلق آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ لاہور سے ہے،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے، سینئر افسران شہید اے ایس آئی کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھیں،

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت

میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

Leave a reply