والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

0
62

لاہور میں گولیاں چل گئیں، ایک ہی خاندان کے پانچ قتل
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گولیاں چل گئیں، ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

واقعہ گرین ٹاؤں میں پیش آیا، میر چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوئی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے آئس کا نشہ کررکھا تھا اور اپنے ہی گھر والوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،چاروں افراد سو رہے تھے جب فائرنگ کی گئی مرنیوالوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے

آئی جی پنجاب پولیس نے فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی،

پنجاب پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے 5 افراد کے اندوہناک قتل میں ملوث سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم عابد نے آئس کے نشہ میں والد، والدہ، بہن، بھانجے اور خالہ ساس کو قتل کیا۔ آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا.

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

کزن کے ساتھ بدفعلی،حالت غیر ہونے پر چار سالہ بچے کو گٹر میں پھینک دیا

میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

Leave a reply