خالہ زاد کو قتل کرکے انگوٹھا کاٹ کر ملزم نے اے ٹی ایم سے پیسےنکلوا لئے

amb

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا۔

ملزم نے خالہ زاد بھائی کو قتل کے اس کا انگوٹھا کاٹا اور اے ٹی ایم سے دس لاکھ روپے نکلوا لئے،پولیس حکام کے مطابق مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر بوری بند نوجوان کی لاش ملی، ملزمان مقتول یاسین کی لاش ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھینکنےجارہے تھےپولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ایک شدید زخمی ہو گیا،لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے نزدیک ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،مرنے والے دوسرے ڈاکو کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی،مرنے والے ڈاکو کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،قصبہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ سجاد ٹاؤن کے نزدیک ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے،ڈاکوؤں کی لوٹ مار دیکھ کر علاقہ کے متعدد مسلح افراد وہاں پہنچے تو فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا

Comments are closed.