اب جرائم پیشہ افراد کا لاہور پولیس سے بچنا نا ممکن، ایسی ٹیکنالوجی حاصل کر لی

0
24

لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لینا شروع کر دیا. جس کے لیے تمام انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں .

نسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا انویسٹی گیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کےلئے احسن اقدام، سی سی پی او لاہور کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 37موبائل فونز انوسٹی گیشن ونگ میں تقسیمکر دئیے گئے . ذوالفقار حمید نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کو 37 مونائل فونز دیئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران کریمنلز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں، جدید موبائل فونز کے استعمال سے سنگین مقدمات کی تفتیش میں مزید تیزی آئی گی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف دلانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے،

Leave a reply