ملزم کی کار سمیت تھانے میں گھسنے کی کوشش، ناکامی پر سڑک پر آگ لگا دی
ملزم کی کار سمیت تھانے میں گھسنے کی کوشش، ناکامی پر سڑک پر آگ لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں کار سمیت تھانے میں گھسنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ایک شخص نے اپنی گاڑی پولیس سٹیشن سے ٹکرا کرسڑک پر آگ لگا دی
خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی لندن میں ایک شخص نے تیز رفتار کارتھانے کی عمارت سے ٹکرائی ، ملزم کار سمیت تھانے میں گھسنا چاہتا تھا تا ہم رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے وہ کار سمیت نہیں جا سکا،اس کے بعد ملزم نے گاڑی سے اتر کر سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر اسے آگ بھی لگا دی۔
سڑک پر آگ لگنے سے ہر طرف افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا، قریب موجود گاڑیوں کے ڈرائیورز نے گاڑیوں کو پیچھے کیا، پولیس نے موقع پر سے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانے میں موجود رکاوٹوں کے سبب ملزم بھرپور کوشش کے باوجود عمارت میں داخل نہیں ہو سکا، ناکامی پر ملزم نے کار سے پٹرول بھرا کنٹینر اٹھائے باہر نکل آیا اور سڑک پر پھینک کر اسے آگ لگائی۔ خوش قسمتی سے آگ سے جلتا پٹرول ٹریفک تک نہیں پہنچ سکا۔
https://twitter.com/ozgurhass/status/1326614681193156608
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ،کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، فرانس اور ویانا میں حملوں کے بعد برطانیہ میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا