fbpx

تیرہ سالہ لڑکے سے دوبارہ زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

تیرہ سالہ لڑکے سے دوبارہ زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

راولپنڈی میں تیرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس کے بعد نیوٹاون پولیس نے فوری کاروائی کی اور 13/14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اورحبس بے جا میں رکھ کر دوبارہ زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے،مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عامر عباسی نے دودھ/دہی کی دوکان پرچندروز پہلے بھی میرے بیٹے سے زیادتی کی اوردوبارہ زیادتی کرنے کی کوشش کی،متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم نے ملزم عامر عباسی کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او مرزا جاوید کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی کے معاملہ میں زیروٹالیرنس پالیسی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،

دوسری جانب پنجاب کے شہر جہلم میں تیرہ سالہ ذھنی معذور بچی سے زیادتی کی گئی، معصوم سات ماہ کی حاملہ ھوگئی ، معصوم بچی کسی کا نام بتانے سے قاصر ہے،بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ بچی حاملہ ہے،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے، آئی جی پنجاب نے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت کی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ۔آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے۔

قبل ازیں ضلع قصور کے علاقے الٰہ آباد میں با اثر شخص نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش ماں بیٹی کو مبینہ تشدد اورزیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، الٰہ آبادکے نواحی علاقہ بہاری پور کی رہائشی خاتون کو مبشر نامی با اثرشخص اپنے ساتھیوں کی مدد سے شادی کا جھانسہ دیکر اسے اوراس کی 13 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا حاملہ ہونے پر حمل ضائع کروا دیا۔ تین سال قبل خاتون کے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی اور وہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی رضیہ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ ملزم مجھے قتل کرنے کے درپے ہے بمشکل جان بچاکر آئی ہوں آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصورمذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کریں

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

وکالت کے دفتر کی آڑ میں جوا خانہ ،پولیس کا دبنگ ایکشن

سکول میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالا استاد گرفتار

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!