مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ‌ ممتا بنرجی کا نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌ شمولیت سے انکار

0
23

بھارت میں مغربی بنگالی کی وزیر اعلیٰ‌ ممتا بنرجی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌شرکت سے معذرت کر لی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے حالات میں وہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ یا د رہے کہ کل 30مئی کو نریندر مودی دوسری مدت کیلئے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر آخری چند گھنٹوں میں دیکھا کہ میڈیا میں بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات میں 54افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ یہ بالکل جھوٹ ہے. بنگال میں سیاسی بنیادوں‌پر قطعی طور پر قتل نہیں‌ ہوا لہٰذا موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں‌ شرکت نہ کروں.

یاد رہے کہ مودی دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھا رہے ہیں.

Leave a reply