پاکستانی پنجابی اور اردو فلموں کی معروف اداکارہ ممتاز کینیڈا سے کراچی پہنچ گئیں۔ مداحوں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ممتاز کافی برسوں سے کینڈا میں مقیم ہیںتاہم وہ وطن آتی جاتی رہتی ہیں اس بار جب وہ ائیر پورٹپر پہنچی تو ان کو ان کے مداحوں نے پہچان لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کر دیں. کہا جا رہا ہے کہ ممتاز صرف چند دنوںکے لئے پاکستان آئی ہیں اس کے بعد وہ پھر سے کینڈا چلی جائیں گی. ممتاز کا بنیادی طور پر تعلق بھی کراچی شہر سے ہے. ممتاز نے اس موقع پر خوشی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وطن اپنا ہی ہوتا ہے. مجھے خوشی ہے کہ لوگ آج بھی مجھے بہت پیار دیتے ہیں.
یاد رہے کہ اداکارہ ”ممتاز کا شمار پاکستانی فلموں کی صف اول کی ہیروئنز میں ہوتا تھا” انہوں نے اپنے دور کے تمام نامور ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں جن میں فلم سالہ صاحب قابل زکر ہے اس میں ان کا ایک گیت میںتے میرا دلبرجانی آج بھی بہت زیادہ سنا اور پسند کیا جاتا ہے، ممتاز کی کزن میگھا بھی ایک نامور اداکارہ ہیں انہوں نے سٹیج سے شہرت پائی. ممتاز کو آج بھی ان کے مداح دیکھنا چاہتے ہیں.