منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد

0
32

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں
سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے،منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے
اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت آج ان کے دفترمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں اے ڈی سی آر عبدالراؤف،سینئر ایڈمن آفیسرشاہدمحبوب،اے سی سٹی تبریز مری اور پرائس کنٹرول کمیٹی سنٹرل پنجاب کے ممبران چوہدری عظمت،عقیل،محمد احمد،سلمان مالک و دیگرنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران لاہورکے 31سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں،معیار،منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی وزیر صحت کو 31سہولت بازاروں کے انتظامات بارے رپورٹ پیش کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے۔ سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیاجارہاہے۔شہری اپنی ضرورت کے مطابق سہولت بازاروں سے اشیاء خوردونوش خریدسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے۔شہریوں کی بڑی تعدادروزانہ کی بنیادپرسہولت بازاروں کا رُخ کررہی ہے۔سہولت بازاروں میں دستیاب تمام مصنوعات کے معیارکا جائزہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کروایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق تمام سہولت بازاروں کو خودمانیٹرکررہی ہوں۔صوبائی وزیرنے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیادپرعوام سے شیئرکی جائیں۔سہولت بازاروں میں 20کلوآٹے کے تھیلے پر20روپے رعایت کے بعد840روپے میں دستیاب ہے۔اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔لاہوریوں کوسہولت بازاروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹرکی پیداوارشدیدمتاثرہوئی ہے۔ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتیں کم ہوجائیں گی۔سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلوکی قیمت پردستیاب ہے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا حلقہ این اے125کا دورہ۔
اہل علاقہ کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے
صوبائی وزیرکا چیئرمین جہانگیرخان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور3نومبر:   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج حلقہ این اے125کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت چیئرمین جہانگیرخان کے گھرگئیں،ان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلندفرمائے۔اس موقع پر عبدالغفورپپو،رانا نسیم،چیئرمین جہانگیرخان،شہزادنمبردار،حاجی نادرخان،میاں ندیم ودیگررہنما وکارکنان موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے اہل علاقہ کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر صحت نے حلقہ کی خاتون کارکنان سے بھی ملاقات کی۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حلقہ کے مسائل حل کرنے کی طرف پوری توجہ دی جارہی ہے۔اہل علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو علاقہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزارکی جانب سے لاہوریوں کوریلیف دینے کیلئے شہرکے مختلف علاقہ جات میں 31سہولت بازارلگائے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اہل علاقہ کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت دعووں پرنہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان غربت کی لکیرسے گرجانے والے خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

Leave a reply