منور حسن کے نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار افسوس

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے

سید منور حسن صاحب کی نماز جنازہ 27 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی ،نماز ظہر 1:30 بجے گراونڈ میں ہی ادا کی جائے گی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،شہبازشریف اورآصف زرداری ،بلاول زرداری نے سیدمنورحسن کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے،وزیر‌خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سید منور حسن ایک نفیس اور درد دل رکھنے والے انسان تھے،

میئرکراچی وسیم اخترنے سابق امیرجماعت اسلامی سیدمنور حسن کےانتقال پراظہار افسوس کیا ہے، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سید منورحسن جرات مند اور بے باک رہنما تھے،سید منورحسن کی قومی وملی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے منورحسن کے انتقال پراظہارتعزیت کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ منورحسن خوش اخلاق مزاج کےمالک تھے،

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منورحسن جمہوریت کے داعی اور انتہائی نفیس انسان تھے،دنیا بھر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے منورحسن توانا آواز بنےسید منور حسن کی رحلت پر افسوس ہے،

مسلم لیگ ق کے رہنماوَ ں چودھری شجاعت حسین، چوھدری پرویز الہیٰ نے منور حسن کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منورحسن نے جماعت اسلامی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، منور حسن غیر متنازعہ شخصیت تھے،منور حسن کی دینی و سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی سید منور حسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سابق امیر جماعت اسلامی منورحسن مرحوم کے صاحبزادے سے رابطہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا

وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا کہ منور حسن صاحب انتہائی نفیس اور ادبی انسان تھے۔ ابھی اُن کے صاحبزادے طلحہ کو تعزیتی فون کیا۔ اُن کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ اللّٰہ تعالٰی اُن کے اہلِ خانہ اور احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوار ان کے ساتھ اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے،وزیر اعلی عثمان بزدارنے سید منور حسن کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

Leave a reply