پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آٹو سیکٹرذرائع کے مطابق مارچ 2025 کی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 11,098 یونٹس رہی، جو فروری 2025 میں 12,071 یونٹس تھی۔مسافر گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے اور یہ 8,869 یونٹس سے کم ہو کر 8,136 یونٹس تک پہنچ گئی۔ مارچ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 8 فیصد کمی آئی ہے، اور ایک بھی الیکٹرک گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 4,485 یونٹس تک محدود رہی۔
1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 60 فیصد کی بڑی کمی آئی، اور یہ 489 یونٹس سے کم ہو کر 194 یونٹس تک پہنچ گئی، 1000 سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت 6 فیصد کم ہو کر 3,451 یونٹس رہی۔ٹرکوں کی فروخت میں 15 فیصد کی کمی آئی، تاہم، بسوں کی فروخت میں 53 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا، اور یہ 70 یونٹس سے بڑھ کر 107 یونٹس تک پہنچ گئی۔موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 122,357 یونٹس پر برقرار رہی۔
امریکا نے چینی اشیاءپر ٹیرف 145 فیصد کردیا
صدربیلا روس کا نوازشریف اور وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ
شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کی شرط بتا دی
کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب