منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0
20
supreme court

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے،پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا، بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ قراردیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی۔درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اورامین نہیں رہتے سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمارنہیں ہونا چاہیئےمنحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے۔ کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرارنہ دی جائے

دوسری جانب پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف جمع کروا دیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا ،ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا ،ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی ائی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی ، منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ،شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا, منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے

قبل ازیں منحرف ارکان کو قومی اسمبلی کو ملک عامر ڈوگر نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ،تحریک انصاف کے 17منحرف ارکان کو واٹس اپ گروپ سے نکالا گیا عامر لیاقت، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر ،احمد حسین ڈیہڑ کو گروپ سے نکالا گیا ریاض مزاری ،امجد فاروق کھوسہ،عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ کو بھی گروپ سے نکال دیا گیا نزہت پٹھان،وجیہہ قمر ، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون کو بھی گروپ سے نکال دیا گیا ،گروپ سے نکالنے سے قبل پی ٹی آئی آراکین نے منحرف آراکین پر گروپ میں شدید تنقید کی

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

Leave a reply