باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہے
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں مقدس اوراق کو تلف کرنے کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت ،قرآن بورڈ کے ساتھ مشاورت کرکے مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے کا طریقہ کار طے کرے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے محدم شاکر کی درخواست ضمانت پر 15 صفحات پر مشتمل تحریر فیصلہ جاری کر دیا
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا ملزم شاکر کے خلاف مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم پرمقدس اوراق کو زمین میں دفن کرنے اور بے حرمتی کے الزامات یے تحت مقدمہ درج کیا گیا
عدالتی حکم پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے بھی رائے طلب کی گئی عدالتی فیصلے میں مقدس اوراق کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی حامد سعید کاظمی سمیت دیگر کی رائے کا بھی ذکر کیا گیا ہے