سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی۔
جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 694 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی۔
جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 883 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو 15 روپے 45 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ گزشتہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی دورانیے میں چینی فی کلو ایک روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت
چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں