مقامی صحافی اسد کھرل کے خلاف مقدمہ درج
باغی ٹی وی :لاہور میںمقامی صحافی اسد کھرل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے .تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں منگل کی رات پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ اسد کھرل نامی شخص کےخلاف درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں پولیس کے سینئر افسر پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کا مقدمہ اسد کھرل کے خلاف درج کیا گیا، ملزم ایک ٹی وی چینل کا نمائندہ ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ ڈکیتی ،پولیس مقابلہ ،حبس بے جا کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے، اس میں اقدام قتل اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدعی پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کانسٹیبل محمد ادریس اسد کھرل کی کوٹھی کے باہر بطور گارڈ ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسد کھرل اپنی کوٹھی سے باہر نکلا اور محمد ادریس کو بلاوجہ گالیاں دینے لگا اور زدوکو ب کرنے لگا
، کانسٹیبل جو کہ باوردی تھا. اس کو تھپڑ بھی مارے اور گن چھیننے کی کوشش کی .
اس ہاتھا پائی میں کانسٹیبل کے بٹن بھی توڑ دی گئے . اس طرح اس فعل سے منع کرنے پر سنگین انجام کی دھمکیاںبھی دی گئییں . اس موقع پر جب کاہنہ کے اے ایس آئی موقع پر پہنچے تو اسد کھرل نے ان کو بہانے سے اندر بلا لیا اور ان سے گن چھین لی اور ساتھ ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے فرش پر لیٹ کر جان بچائی. اس جرم میں کئی دفعات کی وجہ سے اس کھرل پر قدامہ درج کر لیا گیا