بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

کراچی :بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے اپیل کی ہے کہ معمر افراد کو گھروں سے نہ نکلنے دیا جائے اور باہر نکلنے والے نوجوان گھروں میں آ کر ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاطی اقدامات کرنے کے بعد بھی ان سے فاصلہ رکھیں

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں معمرافراد کی صحت تیزی سے خراب ہوتی ہے۔لٰہذا ہم نے اپنے بزرگوں کواس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو بچانا ہے پھریہ بھی احتیاط کرنی ہےکہ ہم اپنے بزرگوں کواس وائرس سے کس طرح دور رکھ سکتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 66 افراد کے کووِڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار 518 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 503 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر اشیا موصول ہونے کے بعد کل ہم نے 1700 نمونے حاصل کیے تھے جس کے نتائج آج آجائیں گے۔

Comments are closed.