fbpx

وزیراعلیٰ‌ سندھ سید مراد علی شاہ نے بندوق وزیراعظم کے کندھے پررکھ دی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ‌ سندھ سید مراد علی شاہ نے بندوق وزیراعظم کے کندھے پررکھ دی،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خود فیصلہ کرنے کی بجائے وزیراعظم سے فیصلہ کروانے کی اپیل کرتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی شرح دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن اب اس میں تیزی آنا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت دی گئی تھی اب ہمیں اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن لگانے سمیت سخت اقدامات اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح چار اور حیدر آباد کی پانچ فیصد ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیدرآباد میں 16.64 فیصد اور کراچی میں 8.93 فیصد اور صوبے کے باقی اضلاع میں 5.64 فیصد ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین صورتحال اور ہمیں سخت فیصلے کرنے چاہیے بصورت دیگر صورت حال قابو سے باہر ہو جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر حکومت نے 31مارچ کو بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہوتا تو سندھ میں صورتحال قابو میں رہتی۔

اب وقت آگیا ہے کہ چند سخت فیصلے کیے جائیں جن میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز پابندی، ایئرپورٹ پر سخت نگرانی شامل ہے۔مراد علی شاہ کے مطالبے پر وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.