fbpx

مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں،ڈاکو صوبائی وزیر کے محافظ ہیں،حلیم عادل شیخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ پی ایس 73 سے منتخب ہوئے،جھوٹے حلف نامے جمع کروائے گئے،

عدالت پیشی کے بعد حلیم حادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں ،دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا،مراد علی شاہ کو 2013 میں سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا،ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے،سندھ اسمبلی سے نا امید ہوچکے ہیں وہاں صرف اپنے قوانین بنائے جاتے ہیں کرپٹ وزیر اعلیٰ کے خلاف پٹیشن فائل کی ہے،سندھ میں زرعی پانی کی چوری کے خلاف درخواست دینے جارہے ہیں،کتوں کے کاٹے جانے اور گندے پانی کی فراہمی پرعدالت سے رجوع کریں گے، سندھ میں 43 لاکھ ایکڑ اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ،پولیس کے سپاہیوں کو قتل کرنے والے ڈاکو صوبائی وزیر کے محافظ ہیں،کچے کے ڈاکووَ ں کے سرپرست پکے کے ڈاکو ہیں،نیب چھاپے کے بعد کچے کے ڈاکو میاں سومرو کو دھمکیاں دے رہے ہیں بلاول کے زیر استعمال جہاز سندھ حکومت کا ہے،کس قانون کے تحت استعمال کیاجارہاہے؟

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاھ کی دہری شہریت میں نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی