سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کے ہمراہ 4:30 پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، لاہور پریس کلب کی جانب سے اس ضمن میں میڈیا نمائندوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے مبینہ طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس کے بعد قانون حرکت میں آیا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و شرپسند عناصر، پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ،حملوں کے بعد آڈیو بھی لیک ہوئیں جو اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ منصوبہ بندی کی گئی تھی، ویڈیو بھی سامنے آئیں جس میں تحریک انصاف کی خواتین اشتعال دلا رہی تھیں،اس دوران ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔
نومئی کے واقعات کی نہ صرف پاکستانی قوم نے مزمت کی بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اس کی مزمت کی اور شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہے اسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اپنے ہی کپتان کو چھوڑتے جا رہے ہیں، عمران خان اکیلے رہ چکے ہیں کوئی رہنما، کارکن ان سے ملنے نہیں جا رہا، پی ٹی آئی کے بڑے نام عمران خان ، تحریک انصاف سے الگ ہو چکے ہیں،اور آنیوالے دنوں میں کئی اور نام بھی الگ ہوں گے، رات عمران خان کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ بھی تحریک انصاف سے الگ ہو گئیں
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
آج اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس بھی تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد راس آج تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں ، انکے ساتھ دس افراد اور بھی تحریک انصاف چھوڑیں گے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو اور بڑے نام بھی اس ہفتے کے آخر میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے
Murad Rass with a group of ten people will quit #PTI today. Two big names are waiting to announce their exclusion over the weekend
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) May 26, 2023
دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عباس جعفری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے
پی ٹی آئی کے دواور اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ،بہاولنگر ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ،،صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ،ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے
سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں