سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

0
8

سابق صوبائی وزیر مراد راس نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستہ جُدا کرلیا،

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے لڑائی سے معاملات حل نہیں ہوتے،جو 9 مئی کو ہوا، اسکی جتنی مذمت کریں کم ہے اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو ،پندرہ سال تک پارٹی کے اندر جدوجہد کی اپنے خاندان پر پارٹی کو ترجیح دی،2013 میں مجھے پی ٹی آئی کا ٹکٹ میلا اور الیکشن جیتا، جو نو مئی کو ہوا اسکی جتنی مذمت کریں کم ،ہمارا ملک ہے ہماری چیزوں کو نقصان پہنچا .بلکہ نقصان سے بہت آگے پہنچ گئے ہیں ،ایسا سانحہ کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا ایک جیسے ذہن رکھنے والے لوگ مل بیٹھیں گے۔ مزاحمت والی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کر رہے ہیں۔ یہ اس ملک کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس، احمد شاہ کھگہ، یاور کمال، چوہدری عدنان، میاں وارث عزیز اورسینٹرل پنجاب کے نائب صدر راجہ شکیل نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا.

راجہ یاور کا کہنا تھا کہ اس پارٹی کو بہت عروج ملا، کسی اور پارٹی کو ایسا عروج نہیں ملا،میرے خاندان کا تعلق فوج سے ہے،میرا دل رنجیدہ ہے، ہماری سوچ ایسی نہ تھی، ہم نے امن کی سیاست کی،9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ،

راجہ شکیل زمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں، مارچ میں ظل شاہ کی موت کا ذمہ دار اپنے ڈرائیور کر ٹھہرایا لیکن اس کے باوجود اس کی لاش پر سیاست کی گئی، فوج کے خلاف نفرت پیدا کی گئی،میرا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے،مارچ میں اپنے اوپر لگنے الزامات کے بعد سے خاموش ہو گیا تھا، میں پی ٹی آئی کی نائب صدارت سے استعفے دیتا ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،

میاں وارث کا کہناتھا کہ پارٹی کے کاموں پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں، شہدا کے مزاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں، ہم اپنے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، مراد راس نے ہم خیال گروپ بنانے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہمارے ساتھ ہیں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عباس جعفری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے

پی ٹی آئی کے دواور اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ گئے ،بہاولنگر ضلع سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں گرگئیں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز پارٹی کو خیرباد کہہ گئے ،،صوبائی حلقہ پی پی 240 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ممتاز مہاروی اور آصف موہل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممتاز احمد مہاروی 2013 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے سابق ایم پی اے آصف منظور موہل سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منظور موہل کے بیٹے ہیں ،ممتاز احمد مہاروی اور آصف منظور موہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک آرمی کے شہداء کی توہین پر دلی افسوس ہے آئندہ کا لائحہ عمل اپنے ووٹرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کارکنوں تشدد اشتعال انگیزی کے لئے تیار کیا سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے

سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں

Leave a reply