خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

0
41
murad

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تو کپتان کے کھلاڑی مراد سعید نے دیر نہ لگائی، کپتان کے ایک اشارے پر فوری اپنا استعفیٰ ٹویٹ کر دیا،کپتان کے کھلاڑی مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

سابق وزیر مواصلات نے مراد سیعیدنے استعفیٰ کی کاپی بھی شئیر کردی، مراد سعید نے ساتھ پیغام میں کہا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے

تحریک انصاف کی رکن عالیہ حمزہ نے بھی استعفیٰ دے دیا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان استعفے لے کر ایوان میں آ گئے ایم این اے شاہد خان نے اپنا استعفیٰ ایوان میں لہرادیا ،شاہد خان کا کہنا تھا کہ این اے 34 کرک سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوا،فرخ حبیب نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا فر خ حبیب نے استعفیٰ کی کاپی ٹوئٹر پر شئیر کردی اور کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے ،ملکی سالمیت،خودمختاری اور قومی غیرت کے لیے ہزاروں نشستیں قربان،پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے بھی استعفیٰ کی کاپی ٹوئٹر پر شئیر کردی اور کہا کہ کسی بھی طرح غیر ملکی فنڈڈ حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے،پاکستان کی خودمختاری کی جنگ کا فیصلہ لٹیروں نے نہیں عوام سڑکوں پر کریں گے،شفقت محمود نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا کہا اسمبلی میں بیٹھ کر ان لٹیروں کی سازشوں کو جائز قرارنہیں دے سکتا،،شیریں مزاری نے بھی استعفی ٰکی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کردی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی رکنیت استعفیٰ دے دیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم استعفے دے رہے ہیں ،قبول نہ ہوئے تو دیکھ لیں گے عمران خان نے تین دفعہ میری تعریف کی ہے سب متفقہ طور پر استعفے دے رہے ہیں،یہ عمران خان کا فیصلہ ہے شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کونہیں چلنے دیں گے ،عمران خان نے استعفوں کے میرے فیصلے کی تعریف کی عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کا فیصلہ درست تھا، بدھ کو پشاور جارہے ہیں ،ہر اتوار کو احتجاج کی کال دیں گے،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ اس لئے کر رہے ہیں کہ اداروں پر پریشر رہے ، ایک بیرونی سازش سے بنائی گئی یہ امپورٹڈ حکومت ہم نہیں مانتے ،کوئی میرے ساتھ استعفی دے یا نہ دے، میں اکیلا مستعفی ہو جاؤں گا،میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا جس آدمی پر کرپشن کیسز ہیں اسے وزیراعظم منتخب کرنا ملک کی توہین ہے

علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر استعفیٰ دیں گے،

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کون سا انتخاب کون سا قائد ایوان ، گزشتہ رات قوم نے سب ختم کردیا تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں میں مستعفی ہونے کے حق میں ہوں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونگے،،یہ جعلی حکومت بنانا چاہتے ہیں،

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کی حکوت قبول نہیں کر سکتے صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفٰی دیں گے،پورے ملک میں الیکشن ہوں گے،پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے،آج تمام اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں غیر ملکی ایجنڈے پر ہونیوالے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ،ہم آزادی کیلئے لڑیں گے،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے استعفے دینگے وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے،پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کا اختیار دیا ہے ڈپٹی اسپیکر بھی استعفیٰ دے رہے ہیں ڈپٹی اسپیکر استعفے منظور کرنے کے بعد استعفیٰ دیں گے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا میں اکیلا بھی رہ جاؤں پھر بھی استعفیٰ دوں گا،فرح حبیب کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے ،ہم شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ حکومت نیب کوبند کرے گی امپورٹڈ حکومت کی وقعت ختم ہوگئی ہے

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

Leave a reply