مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست،مناسب ہے کہ یہ درخواست کوئی اور بینچ سنے،عدالت

0
39

مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست،مناسب ہے کہ یہ درخواست کوئی اور بینچ سنے،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی درخواست پرسماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 پرمکمل عملدرآمد کا حکم دیا تھا،عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہورہا، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرا فیصلہ ہے اس لیے مناسب ہے کہ یہ درخواست کوئی اور بینچ سنے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آپ کا فیصلہ ہے، توہین عدالت کی درخواست بھی آپ نے ہی سننی ہے،ایکسل لوڈ قانون پرعملدرآمد نہ ہونے سے قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا فیصلہ برقرارہے؟ کہیں چیلنج یا معطل تو نہیں ہوا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ نہیں، عدالتی فیصلہ موجود ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،

توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹر ویز بھی فریق ہیں

Leave a reply