عاشقوں کےلیے پیغام:جونہ سمجھے بُرا اس کا انجام:ملاقات کیلئے آنے والا عاشق ،محبوبہ سمیت قتل
فیصل آباد: عاشقوں کےلیے پیغام:جونہ سمجھے بُرا اس کا انجام:ملاقات کیلئے آنے والا عاشق ،محبوبہ سمیت قتل ،اطلاعات کے مطابق فیصل آبادمیں پریمی جوڑا قتل کر دیا گیا، 28سالہ مہوش کی لاش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ 28سالہ اشفاق کی لاش لاش گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقےتھانہ فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کے لئے آنے والا لڑکا لڑکی سمیت قتل کردیا گیا، دوہرے قتل کی واردات کچی آبادی ریلوے پھاٹک میں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ مہوش اور 28 سالہ اشفاق کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے،مقتول اشفاق چیچا وطنی کا رہائشی تھا جو کہ مبیںہ طور پر لڑکی سے ملنے آیا تھا، مہوش کی لاش کمرے کی چھت سے جبکہ مقتول لڑکے کی لاش گھر کے صحن سے ملی، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کی مارچری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی
دوسری طرف سوشل میڈیا پراس تصویرکوشیئرکرکے عاشق مزاج لوگوں کوخبردارکیا جارہاہے کہ کسی پربُری نظرمت رکھنا اورنہ ہی کسی کے گھرجانا ورنہ پھریہی نتیجہ نکلتا ہے جوآپ سامنے دیکھ رہےہیں