مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

0
43

مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری میں برف باری میں پھنسے افراد کی اموات میں اضافہ ہوا ہے

ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد 22 ہو چکی ہے تا ہم ابھی اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں رات کو کھلے آسمان تلے تھیں اور ان میں شہری پھنسے ہوئے تھے، رات کو برفباری جاری رہی، صبح جب شہریوں نے گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں شہری یا تو بیہوش تھے یا انکی موت ہو چکی تھی

ریسکیو حکام نے مری میں مرنے والوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، واقعہ کی اندوہناک ویڈیو سامنے آئی ہیں، چھوٹے چھوٹے بچے گاڑیوں میں لاشیں، ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھا ،پولیس اہلکار کی گاڑی میں7سے 8 افراد سوار تھے تمام افراد برف باری اور سردی میں امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے

مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے محمد نوید تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے ۔ فیملی سمیت اسلام آباد رہائش پذیر تھے محمد نوید صبح نو بجے مری کےلئے روانہ ہوئے ، واپسی پر انکی کار برف باری میں پھنس گئی محمد نوید انکی اہلیہ اور پانچ بچوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں دودیال پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

مری میں مرنیوالوں میں گوجرانوالہ کے 31 سال کے اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سال کے معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر ASP کوہسار بینش فاطمہ اور SHO کوہسار گزشتہ رات مری میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت وفات پانے والے ASI نوید اقبال کی بیوی اور 1 بیٹے کے ساتھ انکے گھر پر موجود ہیں۔   اسلام آباد پولیس کی 3 ایمبولینسز مرحوم ASI اور فیملی کے جسد خاکی لینے مری روانہ ہوچکی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے دو افسران بھی مری روانہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس راولپنڈی انتطامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر ASP کوہسار بینش فاطمہ اور SHO کوہسار گزشتہ رات مری میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت وفات پانے والے ASI نوید اقبال کی بیوی اور 1 بیٹے کے ساتھ انکے گھر پر موجود ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی 3 ایمبولینسز مرحوم ASI اور فیملی کے جسد خاکی لینے مری روانہ ہوچکی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے دو افسران بھی مری روانہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس راولپنڈی انتطامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مری میں شدید برف باری کے باعث بجلی کے نظام میں بھی تعطل آیا ہے۔ مری سٹی کے ایک فیڈر کو بحال کیا جا چکا ہے جبکہ شہر کے باقی دو فیڈرز بھی تقریباً ایک گھنٹے تک بحال ہو جائیں گے۔ شدید برف باری کے باوجود آئیسکو کے سٹاف کو بجلی بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چھوٹی چڑیا حنا نے مری میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن کی تصاویر شیئر کی اور ساتھ کہا کہ تقریبا چار دن سے بلوچستان ریسکیو ہورہا ہے سیلاب اور طوفانی بارشوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کررہی فوج آج مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کررہی ہے فوج ،لیکن اس سب کے بعد فوج کہ حصہ میں آتی ہے گالیاں طعنے بجٹ کے بھاشن۔۔جہموریت کے چیمپئن اپنے اپنے بنگلوں میں سورہے ہیں

https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1479744941744168966

قبل ازیں پاک فوج کے اہلکار مری پہنچ گئے ،مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں مرکزی شاہراہو ں کو کھولنے کے لیے آرمی انجینئرز بھی پہنچ گئے، لوگوں کو کھانا،پانی، چائے و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے لوگوں کومحفوظ شیلٹر فراہم کیا گیاہے ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ساتھ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مری میں 19سیاحوں کی ہلاکت اندوہناک سانحہ ہے، بغیر وارننگ سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی ،برف باری میں پھنسے لوگوں کو بے یار ومددگارچھوڑ دیا گیا،مری کے عوام اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کریں،

مری اور گلیات میں سیاحوں کی اموات کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ،،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان مری اور گلیات میں سیاحوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے،مری واقعہ انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہےحکومت کی انتظامی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے، شہریوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے،محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے باوجودحکومت کا حرکت میں نہ آنا سنگین جرم ہے، مجرمانہ غفلت پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب فی الفور مستعفی ہوں

سابق وزیراعظم ،ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے سے قاصر ہے،وزرا اور حکام فوٹو بنا بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں بدنصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک کے حکمران ہیں،مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس ہے، مری میں مقامی افراد سیاحوں کی مدد کررہے ہیں، ریکارڈ برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات ایک ہفتہ قبل بتا چکا تھا،یہ جھوٹ سے نہیں چھپ سکتے،یہ آپ کی غفلت ہے اربوں روپے کی مشینری مری میں موجود ہے کالاباغ سے لیکر باڑیاں تک گلیات کی سڑک بند ہے،

مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

Leave a reply