مری میں سیاحوں کی کس حرکت سے نقصان پہنچ رہا ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس نے اہم بات بتا دی

0
30

مری میں‌ سیاحوں‌ کی آمد کے حوالہ سے ترجمان ٹریفک پولیس نے کیا ہے کہ سی ٹی اومری محمد بن اشرف کی طرف سے ٹریفک کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفیاں بنانے کیلیے سٹرک کے اوپرگاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں. اس عمل سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے. اسی طرح‌ رش میں ڈبل لائن ہرگزنہ بنا ئیں تاکہ روڈ یوزرز کو ٹریفک پریشانی نہ ہو. ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون سے ہی بہترٹریفک سہولیات میسر آسکیں گی.

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری میں سیاح غلط پارکنگ سے گریز کریں.ٹریفک پولیس سیاحوں کوٹریفک سہولیات کیساتھ معاونت، مدد اوررہنمائی کیلیے کوشاں ہے. ان کا کہنا تھا کہ مری سے 29 ہزار 769کےقریب گاڑیاں واپس گئی ہیں.

Leave a reply