مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے مرغی کا گوشت انتہائی مہنگے داموں میں فروخت

0
29

بھوانہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے مرغی کا گوشت اوپن مارکیٹ میں 412روپے کلو تک فروخت ہورہا مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خریدار کے ساتھ دوکاندار بھی پریشان ہیں دوکانداروں کا کہنا ہیں چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہمارے پاس گاہک بہت کم آتے ہیں شہریوں کا کہنا تھا آئے روز چکن کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہیں

ایک مہینے میں کئی بار ریٹوں میں اضافہ کیا جاتا ہے عید قریب ہیں حکومت چکن کی قیمتیں کم کریں تاکہ ہم عید پر چکن خرید سکے چکن ہماری پہنچ سے دن بدن دور ہوتا جا رہا ہے آٹاگھی دالیں سبزی سبز مصالحہ جات کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے پتا نہیں عوام کو کب ریلیف ملے گا مزدور اور محنت کش طبقہ مہنگائی کی چکی میں مسلسل پس رہا ہیں شہریوں نے حکومت وقت سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکم کر کے عوام کو ریلیف دینے مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب بھی دو وقت روٹی کھا سگے

Leave a reply