مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

0
32
سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ،کل صبح یا دوپہر تک برف باری کا سلسلہ رک جائے گا ،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے،تمام ایجنسیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے،فوج،ریسکیو خیبرپختونخوا اور ہزارہ ڈویژن کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مری میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ پر حکومت پر برس پڑے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ افسوسناک خبریں آ رہی ہیں، مری اور قریبی علاقوں میں 20 کے قریب اموات ہو چکی ہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں سے چھ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ لوگ سردی کی وجہ سے جانیں دے چکے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے افراد کی موت کے درد ناک واقعہ نے دل دہلا کررکھ دیا،حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں ،یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے،اللہ تعالیٰ مرحومین،ان کے لواحقین اور پاکستان پر رحم فرمائے حکومتوں کا کام سیاح گننا نہیں ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے شہباز شریف کی خدمت کا مذاق اڑانےوالے گرتی حکومت بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں

دوسری جانب روالپنڈی کی مقامی انتظامیہ نے مری کی صورتحال پر وزیر قانون راجہ بشارت کربریفنگ دی، وزیر قانون نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اداروں میں موجود بھاری مشینری فوری مری پہنچانے کی ہدایت کر دی، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام پھنسی گاڑیوں کو نکالنے تک انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کے ساتھ ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کے فوری نوٹس اورامدادی کاروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹرمہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی صلاحیت کا یہ عالم ہے کہ ٹریفک انتظامات کرنے کے بھی قابل نہیں قیامت خیز سردی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار رہنے کاکیا جواز ہے؟ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے، عمران نیازی میں مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو برخاست کرنے کی جرات نہیں،اس خون ناحق پر کس کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ عوام کے خون پر حکومتی مجرمانہ خاموشی بدتر ازگناہ کے مترادف ہے یہ وفات نہیں شہریوں کے قتل عمد کے مترادف ہے، سیاحت میں اضافے کاحکومتی پراپیگنڈا سفاکی اور سنگ دلی کی انتہاء ہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتاہوں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مری میں سردموسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کیا ،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی اور کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پرپورا ملک سوگوار ہے بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے،

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مری میں سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے ،سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی اموات پر پوری قوم صدمے سے دوچار ہے، مری میں موجودہ صورتحال مقامی انتظامیہ کی ناکامی ہے، مقامی انتظامیہ ٹریفک کنٹرول کرنے کا مناسب پلان ترتیب دینے میں ناکام رہی،پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کے لیے فوج کو بروقت کیوں نہیں بلایا گیا؟ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوسکے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مری کی صورتحال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے۔ مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر مری جا کر ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سنو کٹر اور ضروری مشینری راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مری بھجوائی گئی ہے۔سیاحوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں۔ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔برف باری سے افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔امدادی سرگرمیوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے تھے سردی کے باعث گاڑیوں میں موجود 16 سے 19 سیاحوں کی موت ہو گئی

مری میں سیرکیلئے آنیوالے چار دوست سردی سے ٹھٹھرکرجاں بحق ہوگئے ہیں چاروں لاشیں باڑیاں روڈ سندھیاں کے مقام سے ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چاروں نوجوانوں کی لاشیں گاڑی سےملی ہیں مرنیوالے دوست مردان کے رہائشی تھے

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے یہ فیصلہ مری میں سیاحوں کے رش اوت ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے-

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

Leave a reply