سابق مصری صدر کو قتل کیا گیا .طیب اردوان کا دعویٰ

0
27

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی طبعی موت کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ‌کیا ہے کہ محمد مرسی کو قتل کیا گیا ہے.طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ مصر کے خلاف عالمی عدالتوں میں کاروائی کرانے کے لیے لازمی اقدامات اٹھائیں گے۔

ایردوان نے استنبول کے سانجاق تپے میں منعقدہ اجتماعی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصر کے جمہوری طریقے سے منتخب شدہ پہلے اور واحد صدر محمد مرسی کی وفات کے حوالے سے بتایا کہ "مرسی کی موت قضائے الہی سے واقع نہیں ہوئی بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مرحوم کمرہ عدالت میں 20 منٹ تک زندگی و موت کی جنگ لڑتے رہے۔ وہاں پر موجود حکام اس صورتحال کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔ ہم اس چیز کا تعاقب جاری رکھی گے اور عالمی عدالت میں مصری حکومت کے خلاف کاروائی کے لیے لازمی اقدامات اٹھائیں گے۔ طیب اردوان نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم سے اس چیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس تنظیم کو اس حوالے سے لازمی قدم اٹھانا ہو گا۔

Leave a reply