fbpx

مرتضٰی وہاب کا ملکی معشیت پر بیان سامنے آگیا

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا ملکی معشیت پر بیان .اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے عمران خان کے معاشی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔گردشی قرضہ 11.7 فیصد اور بیرونی قرضے 5.7 فیصد سے تجاوز کرگئے ہیں۔حکومتی دعوؤں کے قرضوں کا گردشی حجم بڑھتا جارہا ہے۔عمران خان صاحب کہتے کچھ ہیں اور صورتحال کچھ اور نظر آرہی ہے۔اس نااہل حکومت کی وجہ سے عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی ہے۔عمران خان کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔سلیکٹیڈ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ملکی معیشت کا دیوالیہ نکالنے کے بعد بھی ان کے دعوؤں میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق معاشی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.