fbpx

مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 اموات

مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر بس کھائی میں جا گری،

بس حادثے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،بلوچستان کے علاقے وڈھ سے دادو جانے والی زائرین کی بس کھوڑی کے مقام پر کھائی میں جاگری واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور علاقہ مکینوں نے زخمی ہونے والے زائرین کو خضدار کے مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جو پیر عبدالقادر کے عرس میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان علاقے خضدارکے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.