ایرانی جہازوں‌ کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں‌ پر ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت

0
55

ایران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں‌ کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنیوں‌ کے مسافر طیاروں‌ کو ایندھن فراہم نہیں‌ کیا جارہا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی عہدیدار مرتضیٰ‌ دھقان جو کہ شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر بھی ہیں‌، نے کہا ہے کہ ایران نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے سبب غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں دیا جا رہا۔ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایندھن فراہم نہ کئے جانے سے انقرہ میں‌ ایرانی پرواز چار گھنٹے لیٹ ہوئی. اسی طرح جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایران کی پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی. ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ انقرہ میں‌ تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی جس کے بعد گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں‌ کے بعد ایران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

Leave a reply